امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

منیشا کوئرالہ کا کینسر کے سبب ماں نہ بن سکنے پر گہرے دکھ کا اظہار

ممبئی (این این آئی)بھارت کی معروف سینئر اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کینسر کے سبب ماں نہ بن سکنے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے قدرت کے اس فیصلے کے ساتھ سمجھوتہ کر لیا ہے۔کینسر سے جنگ جیتنے اور فلم انڈسٹری سے طویل عرصہ دور رہنے کے بعد اداکارہ منیشا کوئرالہ کو حال ہی میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی سنجے لیلا بھنسالی کی سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں دیکھا گیا ہے۔

اس سیریز میں انہوں نے ’ملیکا جان‘ کا مضبوط اور اہم کردار ادا کیا ہے۔یاد رہے کہ منیشا کوئرالہ نے اپنی زندگی میں بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔اداکارہ نے شادی کے دو سال بعد ہی 2012ء میں اپنے شوہر سمرت دہل سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ سیریز کے کامیاب ہونے پر منیشا کوئرالا نے بھارتی میڈیا ’این ڈی ٹی وی‘ کو حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں اْنہوں نے اپنی زندگی میں آنے والے بہت سے اتار چڑھاؤ پر بات کی ہے۔اداکارہ نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میری زندگی میں کہیں نہ کہیں کچھ ادھورا رہ گیا ہے، جیسے جیسے آپ بڑے ہوتے ہیں،

آپ اپنے بارے میں سچائی کو قبول کرنا شروع کر دیتے ہیں، بہت سے ایسے خواب ہوتے ہیں جو کہ پورے نہیں ہو پاتے ہیں اور آپ ان کے ساتھ آخر میں سمجھوتہ کر لیتے ہیں۔اداکارہ منیشا کوئرالہ کا مزید کہنا تھا کہ ’ماں نہ بن پانا بھی اْن کے کئی خوابوں میں سے ایک خواب تھا، اْن میں کینسر کی تشخیص کا سامنے آنا اور ماں نہ بن پانا ایک مشکل مرحلہ تھا لیکن انہوں نے قدرت کے اس فیصلے کو قبول کرلیا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ منیشا کوئرالہ نے نیپالی بزنس مین سمرت دہل سے 19 جون 2010ء کو شادی کی تھی۔ اداکارہ کی شادی 2 سال بھی نہ چل سکی اور کچھ عرصے بعد ہی اس جوڑی میں علیحدگی ہو گئی۔شادی ٹوٹنے کے بعد منیشا کوئرالہ کو دوسرا بڑا جھٹکا اس وقت لگا جب ان میں کینسر (رحم کے کینسر) کی تشخیص سامنے آئی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved