لندن ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان نے امریکہ کے ہارورڈ بزنس اسکول کی اپنی انگریز ٹیچر کو قرآن پاک تحفے میں دے دیا۔محمد رضوان نے ہارورڈ یونیورسٹی کے ایجوکیشن پروگرام کے دوران اپنی ٹیچر کو قرآن پاک کا انگریزی ترجمہ تحفے میں دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم ہارورڈ یونیورسٹی کے پروگرام کے لیے امریکہ گئے تھے۔محمد رضوان اور بابر اعظم نے31مئی سے 3جون تک ہارورڈ یونیورسٹی ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کی تھی۔