امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔ مسلم لیگ (ن)کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اور نگزیب نے اپنے بیان میں بتایاکہ شہبازشریف نے 11 مئی 2024 کو پارٹی کے سیکریٹری جنرل کو اپنا استعفیٰ بھجوایا ۔پارٹی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے شہبازشریف کے استعفے کی کاپی میڈیا کو جاری کردی ۔

شہبازشریف نے کہاکہ پارٹی اصولوں اور اقدار کے ساتھ پختہ وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے جماعت کی تاریخ کے اہم موقع پر یہ تحریر لکھ رہا ہوں۔انہوں نے کہاکہ 2017 میں قائد محمد نوازشریف سے ناحق وزارت عظمی اور جماعت کی صدارت چھین لی گئی ، ہماری جماعت اور قیادت نے تمام مشکلات کا جرات اور ثابت قدمی سے مقابلہ کیا۔شہبازشریف نے کہاکہ دورابتلا ئو آزمائش میں قائد محمد نوازشریف نے جماعت کی صدارت کی امانت مجھے سونپی تھی، پوری دیانتداری اور جذبے سے یہ فرض ادا کرنے کی کوشش کی۔

شہبازشریف نے کہاکہ میرے محبوب قائد کی بریت اْن کے باوقار کردار اور قوم کی خدمت کے بے داغ ماضی کی گواہی ہے، اس عہدے کو ہمیشہ ایک امانت سمجھا ہے جسے اپنے قائد کو واپس لوٹا رہا ہوں کہ وہ ملک اور جماعت کی راہنمائی فرمائیں۔ شہبازشریف نے کہاکہ 2024 کے عام انتخابات کے بعد جماعت نے مجھے وزیراعظم بنایا، اپنے محبوب قائد محمد نوازشریف سے غیرمتزلزل وفاداری کا عہد دوہراتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہاکہ احساس ذمہ داری اور جماعت کے اصولوں کے مطابق عہدے سے استعفیٰ پیش کرتا ہوں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved