امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز اور امریکہ سے دوسرے ملک منتقل کرنے کا امکان

لاہور ( این این آئی) ویسٹ انڈیز اور امریکہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ دوسرے ملک منتقل کرنے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں کرکٹ انفراسٹرکچر کا فقدان پریشان کن ہے، امریکہ میں ابھی تک کرکٹ کے اسٹیڈیمز انٹرنیشنل معیار کے نہیں ہیں۔

آئی سی سی امریکہ اور ویسٹ انڈیز سے ٹورنامنٹ منتقل کرنے کا سوچ رہا ہے، امریکہ اور ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی میزبانی دی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتنے کم وقت میں ورلڈ کپ کے لیے وینیوز کی تیاری مشکل ہے، آئی سی سی انگلینڈ کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کی درخواست کر سکتا ہے، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2030ء کی میزبانی انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے پاس ہے۔

ویسٹ انڈیز اور امریکہ کو 2030ء ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی دی جا سکتی ہے۔سابق چیئرمین یو ایس اے کرکٹ ڈاکٹر اتل رائے نے کہا ہے کہ امریکا میں موجودہ حالت دیکھ کر ورلڈ کپ کی میزبانی مشکل لگتی ہے، امریکا میں موجودہ سہولیات آئی سی سی کے معیار کے برابر نہیں۔ڈاکٹر اتل رائے کا کہنا ہے کہ اب یہ آئی سی سی پر منحصر ہے کہ وہ امریکہ میں اسٹیڈیمز پر سرمایہ کار ی کرتا ہے یا میزبانی دوسرے ملک کو دیتا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved