لاہور( این این آئی)ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 30 اپریل سے 10 مئی تک مزید 11 ہزار سے زائد افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے،
افغانستان روانگی کے لیے 576 گاڑیوں میں 487 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔ اپنے ملک جانے والے افغانوں میں 4987 مرد، ایک 3214 خواتین اور 2 ہزار 805 بچے شامل تھے۔