امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

طیارے کی چھت میں سامان رکھنے کی جگہ پر خاتون مسافر سو گئی

ماسکو(این این آئی)مسافر طیاروں میں حیران کن واقعات ہونا معمول ہیں، تاہم کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بھی خوب سمیٹ لیتے ہیں،حال ہی میں ساوتھ ویسٹ ائیرلائن کی مسافر اپنے حیران کن عمل کے باعث وائرل تو ہو گئی ہے تاہم ائیر لائن انتظامیہ کو بھی پریشان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ساتھ ویسٹ ائیر لائنز کی فلائٹ میں اس وقت مسافر بھی پریشان ہو گئے جب ایک خاتون مسافر نیپ لینے کی غرض سے مسافر طیارے کے سیٹ کے اوپر موجود سامان رکھنے کی جگہ پر لیٹ گئی۔کم رقبے والے اس مقام پر اکثر مسافر اپنا سامان رکھتے ہیں تاکہ سفر کے دوران کسی بھی ضروری چیز تک رسائی آسان ہو۔تاہم خاتون کو سیٹ ایک نہیں بھائی اور اوپر لیٹ کر نیند پوری کرنے لگی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا صارفین اس پر دلچسپ ردعمل دیتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔جبکہ ایئرلائن کی جانب سے تاحال ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، جبکہ دیگر مسافر بھی خاتون مسافر کی ویڈیو بناتے اور اس پر تبصرہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔دوسری جانب انٹرنیٹ صارف کا کہنا تھا میرے خیال سے خاتون دیگر مسافروں کے ساتھ نیند پوری کرنے پر کمفرٹیبل نہیں تھیں۔جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ چونکہ اب ایئرکرافٹ میں آسائشیں ناپید ہوتی جا رہی ہیں تو مسافر اپنے طور سے اطمینان بخش صورتحال پیدا کر رہے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved