لاہور( این این آئی)خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے جسے برقرار رکھنا اور بھی مشکل کام ہے ،میرا کسی سے نہیں بلکہ خود سے مقابلہ ہے ، اپنا احتساب کرتی ہوں یہی کامیابی کا راز بھی ہے، حال ہی میں ختم ہونے والے ڈرامہ سیریل ’’ خمار ‘‘ میں میرے کردار کو بہت پسند کیا گیا ۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میرے نزدیک ہر انسان خوبصورت ہوتا ہے لیکن صلاحیتوں کا اظہار آپ نے خود کرنا ہے ۔ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے جسے برقرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتی ہوں اور یہ بہت مشکل کام ہے۔نیلم منیر نے کہا کہ ہر انسان میں آگے بڑھنے کی لگن ہوتی ہے جسکے باعث خواہشات بھی جنم لیتی ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ انسا ن جو بھی خواہش کرے وہ ضرور پوری ہو ۔میں نیک نیتی سے جستجو کرنے کی قائل ہوں اور اس کے بعد نتائج اوپر والے کی ذات پر چھوڑ دیتی ہوں۔