امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اوقات میں رہو ورنہ گاڑی فیول سب بند کردونگا،علی امین کی پھر گورنرکو وارننگ

ڈی آئی خان(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر صوبے کے گورنر فیصل کریم کنڈی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاہے کہ وہ اپنی اوقات میں رہیں اور اگر وارننگ پر عمل نہ کیا تو گاڑی گرانٹ سب بند کردیں گے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گورنرکے پاس آئینی عہدہ ہے لہٰذا وہ سیاسی گفتگو سے اجتناب کریں،

میری وارننگ پرعمل نہ ہوا تو آپ کی گرانٹ،گاڑی سب بند کردوں گا۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اوقات میں رہیں، آپ کاسیاست سے کوئی تعلق نہیں، سیاسی بیان دو اور نہ صوبے کے چیف ایگزیکٹوکے خلاف بولو، وہ منتخب ہے تمہاری طرح غیرمنتخب نہیں، دوبارہ بیان دیا توپھرمیں کہوں گا اس کو ہٹایہاں سے،اگر میں کھڑاہوگیا تو جس ایک لیٹرپرتم نوٹیفائی ہوئے ہو اسی پرڈی نوٹیفائی ہوجا گے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے گورنر کو مزید آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ تمہاری حیثیت ایک لیٹرکی ہے مینڈیٹ کی نہیں،تمیزکے دائرے میں رہو اور اپنی اوقات سے باہرمت جائو، حد سے گری ہوئی باتیں نہ کرو، گورنر کی اس وقت صوبے میں کوئی حیثیت ہے نہ کام ہے،میرا شکریہ اداکرو میں ڈی آئی خان کا بندہ ہوں جس کی وجہ سے تمہیں خیرات میں عہدے مل جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علی امین سے مقابلے کیلئے ڈی آئی خان سے کوئی بندہ لے لیا جاتاہے، تمہیں تو عہدہ ملتاہی میری وجہ سے ہے، میں ڈی آئی خان سے وفاقی وزیر تھا تو مولانا کے بیٹے کو بھی وفاقی وزیر بنادیاگیا،

مجھے اللہ اوربانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ بنایا تو میرے مقابلے میں تمہیں گورنر بنادیا گیا، گورنرکے پاس اختیارات نہیں اپنی حیثیت کو سمجھو، تمہاری کیاحیثیت کہ صوبے اور وفاق کے درمیان پل بنو،تم نے ڈپٹی اسپیکرہوتے ہوئے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔علی امین نے کہا کہ تمہاری گرانٹ بھی بند کررہا ہوں جو تمہیں ملتی ہے وہ بھی بند کروں گا، تمیز کے دائرے میں نہ رہے تو فیول بھی بندکردوں گا،تمہاری گاڑیاں بھی میرے ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی ہیں سب بند کردوں گا، مجھے مجبور نہ کرو اس لیے اپنے کام سے کام رکھو،

یہ سیاسی جنگ ہے اور تم سیاستدان نہیں رہے، تم سیاست سے فارغ ہوچکے ہو، عہدے کا لحاظ کرو۔انہوں نے کہاکہ ایک عہدے پر رہنے کے کام سے کام رکھو، واسکٹ پہنو ، شیروانی پہنو ، ہیلو ہیلو اور ٹاٹا ٹاٹاکرو، عزت سے کام کرو،ایسا نہ ہوکہ تمہاری گاڑی میں تیل بھی نہ ہوگاڑی بھی نہ اور گورنرہائوس بھی نہ ہو۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ فوج ہماری ہے، ہم اپنے اداروں کو تسلیم کرتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو ثبوت دکھانے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو31فیصد سے زیادہ ووٹ ملے ہیں،

یہ قوم بانی پی ٹی آئی کے پیچھے کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ جن حلقوں میں ہمیں ہروایا گیا ہے، وہ غلط ہیں،ہمارے ووٹ کم دکھائے گئے ہیں،الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر 65پولنگ اسٹیشنز کے نتائج تبدیل کیے گئے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ڈی آر او آفاق وزیر نے سائن کیے،وہ فارم نہیں دکھائے گئے، ثبوت الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر ہیں،جن فارم پر آر او کے سائن ہیں وہ اپ لوڈ نہیں کیے گئے۔انہوں نے کہاکہ غلطی ایک دو یا تین بار ہوتی ہے، 65بار غلطی دہرائی گئی اور کوئی نہیں دیکھ رہا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved