30 ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی۔
ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا گیا فائنل میچ چوتھے کوارٹر میں دودو گول سے برابر رہا جس کے بعد پنلٹی شوٹ آؤ ٹ پر فیصلہ ہوا۔
جاپان نے پنلٹی شوٹ آؤ ٹ مقابلہ 1-4 سے جیت کر پہلی بار اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل حاصل کرلیا، جاپان کی ٹیم پہلی بار اذلان شاہ کپ کا فائنل کھیل رہی تھی۔
پاکستان کی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن فائنل میں شاندار مقابلے کے بعد اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔