امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چاند پر بھیجے گئے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر سے پہلی تصویر موصول

اسلام آباد(این این آئی)چاند پر بھیجے گئے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کی لی گئی پہلی تصویر موصول ہو گئی،آئی کیو قمر نے چاند کی تصاویر بنانے کا کام شروع کردیا اور اس سے لی گئی پہلی تصویر باضابطہ طور پر پاکستانی سفیر کے حوالے کردی گئی، آئی کیوب قمر کی اس پہلی تصویر میں سورج کی روشنی دکھائی دے رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن میں آئی کیوب قمر کے کامیاب مشن پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں چینی حکام نے آئی کیوب قمر سے موصول ہونے والا پہلا امیج پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کے حوالے کر دیا۔آئی کیوب قمر کو کامیابی سے چاند کے مقررہ مدار میں ڈپلائے کیا جا چکا ہے۔ آئی کیوب قمر تمام مقررہ پیرا میٹرز کے مطابق کام کر رہا ہے۔

قبل ازیں ماہرین نے بتایا تھا کہ سیٹلائٹ امیجنگ سسٹم کے آپریشنل ہونے سے پہلے تمام ذیلی نظاموں کی تصدیق میں تقریباً ایک ہفتہ لگ سکتا ہے، جس کے بعد آئی کیوب قمر سے چاند کی پہلی تصویر 15یا 16مئی تک موصول ہو نے کا امکان ہے۔چانگ ای 6مشن چاند کی کشش ثقل کے زیر اثر قمری مدار میں داخل ہو چکا ہے اور اگلے مرحلے میں چانگ ای 6کے لینڈر اور اسینڈر کو چاند کے جنوبی قطب کی عقبی جانب لینڈ کروایا جائے گا۔

اس کے بعد مین لینڈر چانگ ای 6مشن سے یکم جون کو علیحدہ ہو جائے گا، جس کے بعد 2جون کو چانگ ای 6مشن قمری سطح سے مٹی اور چٹانوں کے سیمپلز جمع کرے گا ۔چانگ ای 6مشن 4جون کو واپسی کا سفر شروع کرے گا ۔ اس سلسلے میں 6 جون کو چانگ ای 6مشن ڈاکنگ کرے گا اور پروگرام کے مطابق 53روزہ مشن مکمل کرنے کے بعد 25جون کو زمین پر واپس لینڈ کرے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved