امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاک، بھارت تعلقات بہتر کرنے کیلئے اسپورٹس کو بہتر کرنا ہوگا،شاہد آفریدی

کراچی (این این آئی)پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بحال کرنے ہیں تو اس کا واحد ذریعہ کھیل ہے، ماضی میں تمام تر خدشات کے باوجود پاکستان ٹیم بھارت کا دورہ کرتی رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ کرکٹ لوگوں کو قریب لانے کیلئے سب سے بڑا ذریعہ ہے ، پاکستان انڈیا کے تعلقات بہتر کرنے کیلئے اسپورٹس کو بہتر کرنا ہوگا، ہم نے ماضی میں خدشات کے باوجود انڈیا کا دورہ کیا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کیلئے کرکٹ کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے، ماضی میں بھی بی جے پی کی حکومت تھی لیکن سب ٹھیک تھا، ایک شخص کی پالیسیوں سے سب واقف ہیں۔انہوں نے کہا کہ اچھا کپتان وہ ہے جو مشکل وقت میں اہم فیصلے کرے، کوچ باہر سے تیاری تو کروا سکتا ہے لیکن اندر فیصلے کپتان کو کرنا ہوتے ہیں، ہر کسی کی خواہش اور دعا ہے کہ بابر اعظم جتنے بڑے کھلاڑی ہیں اتنے ہی بڑے کپتان بھی بنیں کیونکہ گرانڈ میں لیڈر کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ ٹیم میں موجود کھلاڑی کافی وقت سے ساتھ کھیل رہے ہیں، اب وقت ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں پاکستان کو سرخرو کرائیں۔ایک سوال پر انہوں نے وسیم جونیئراور عامر جمال کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عامر جمال کی صورت میں قومی ٹیم کو اظہر محمود کے بعد ایک اچھا آل رانڈر ملا ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ آئی پی ایل میں جس طرز کی کرکٹ ہو رہی ہے اس پر ان کی کیا رائے ہے تو شاہد آفریدی نے کہا کہ انہوں نے آئی پی ایل کا ایک میچ بھی نہیں دیکھا اس لیے تبصرہ نہیں کریں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved