ممبئی (این این آئی)جنوبی بھارت کی تامل فلموں کی اداکارہ جیوتیکا کی حال ہی میں بالی ووڈ کی ہندی فلمی صنعت میں واپسی ہوئی ہے۔ انھوں نے دو ماہ قبل ریلیز ہونے والی نفسیاتی ڈرائونی فلم شیطان میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم میں انکے ساتھ اجے دیوگن اور آر مدھون شامل ہیں۔حالانکہ انھوں نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کی ابتدا فلم ڈولی سجا کے رکھنا (1998) میں اکشے کھنہ کے مقابل کیا تھا، تاہم وہ زیادہ تر جنوبی بھارت کی فلموں بالخصوص تامل فلموں میں کام کرتی رہیں۔
45 سالہ جیوتیکا کے والد پنجابی ہندو اور والدہ مہاراشٹر کی مسلمان ہیں۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انھوں نے انکشاف کیا کہ انھیں گزشتہ 27 برسوں کے دوران بالی ووڈ کے کسی بھی فلمساز کی جانب سے ہندی فلموں میں کام کی کوئی پیشکش ہی نہیں کی گئی۔ انکا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے لوگ مجھے ساو?تھ انڈین سمجھتے رہے اور انکا خیال تھا کہ میں ہندی فلموں میں مزید کام نہیں کرنا چاہتی، جس کے بعد میں ساو?تھ کی فلموں میں کام کرنے لگی۔
انکا کہنا تھا کہ انکی پہلی ہندی فلم تھیٹر پر کامیابی حاصل نہ کرسکی، کیونکہ یہ فارمولا بنیادوں پر بنائی گئی فلمیں ہوتی ہیں۔ جس کے بعد ساو?تھ چلی گئی جہاں چند بڑی اچھی فلمیں کیں۔ تاہم اسکا مطلب یہ نہیں کہ وہ ہندی میں کام سے روکتے تھے، بلکہ مسئلہ یہ تھا کہ مجھے ہندی فلموں سے کوئی آفر ہی نہیں ملی۔