امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

خیبرپختونخوا سے باہر رجسٹرڈ گاڑیوں پر روڈ ڈیولپمنٹ ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا سے باہر رجسٹرڈ گاڑیوں پر روڈ ڈیویلپمنٹ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اجلاس کی سربراہی مشیر خزانہ مزمل اسلم اور صوبائی وزیر ایکسائز میاں خلیق الرحمن نے کی، اجلاس میں سیکرٹری ایکسائز سمیت متعدد افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں خیبرپختونخوا سے باہر رجسٹرڈ گاڑیوں پر روڈ ڈیولپمنٹ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

اجلاس کے دوران شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ دیگر صوبوں میں خیبرپختونخوا کے نمبر والی گاڑیوں کو مشکوک نظر سے دیکھا جاتا ہے،صوبائی وزرا اور اجلاس کے شرکا نے اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔بعد ازاں مزمل اسلم نے کہا کہ روڈ یوزر سرچارج صوبے سے باہر رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان سے لیا جائے گا، روڈ یوزر چارج بل 2024کی جلد خیبرپختونخوا اسمبلی سے منظوری لی جائے گی،

روڈ یوزر سرچارج صوبے کے ان رہائشیوں سے لیا جائے گا جن کے پاس دیگر صوبوں اور وفاق کی رجسٹرڈ گاڑیاں ہوں گی۔مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے بتایا کہ محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا یونیورسل نمبر پلیٹ کا اجرا پہلے ہی کر چکی ہے، کمرشل اور رہائشی پراپرٹی ٹیکس میں بھی اصلاحات کیے جا رہے ہیں۔صوبائی وزیر ایکسائز میاں خلیق الرحمن نے بتایا کہ گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کا اعلان بہت جلد متوقع ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved