امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ملک میں مارشل لا کا کوئی امکان نہیں، عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے،منظور وسان

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمااورمشیرزراعت سندھ منظورحسین وسان نے کہا ہے کہ ملک میں مارشل لا کا کوئی امکان نہیں، عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے،پی ٹی آئی میں ایسے بھی ہوں گے جو سپورٹر عمران کے لیکن آدمی کسی اور کے ہوں گے،ہوسکتا ہے کہ پرویز الہی کو پی ٹی آئی کا سربراہ بنایا جائے۔

پیرکوجاری اپنے بیان میں منظور وسان نے کہا کہ ملک میں مارشل لا کا کوئی امکان نہیں ہے، مجھے عام انتخابات وقت پر نظر نہیں آ رہے، الیکشن 6 ماہ سے ایک سال تک ملتوی ہو سکتے ہیں کیونکہ پہلے احتساب کے لئے وقت مانگا جائے گا پھر الیکشن ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ رہنما جیل جائیں گے اور کچھ چھپ کر بیٹھے رہیں گے، اس میں ایسے لوگ بھی ہوں گے جو سپورٹر عمران خان کے لیکن آدمی کسی اور کے ہوں گے۔

مشیرزراعت نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ 5 سے 10 فیصد لوگ بھی نہیں رہیں گے، انہیں جس طرح رات کے اندھیرے میں بنایا گیا تھا اسی طرح لے جایا جا رہا ہے۔منظور وسان نے کہا کہ عمران خان پہلے احتساب پھر الیکشن کے حامی تھے، لہذا اب ایسا ہی ہوگا، یہ بند گلی میں پھنس چکے اور ان کے خاتمے کے دن قریب آچکے ہیں۔سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالٰہی کی گرفتاری پر انہوں نے کہاکہ پرویز الہی پر کیسز بناکر انہیں خوامخواہ اہمیت دی جا رہی ہے، البتہ ہوسکتا ہے کہ پرویز الہی کو پی ٹی آئی کا سربراہ بنایا جائے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved