ریوڈی جنیرو(این این آئی)برازیل میں شدیدطوفان کے باعث 100 افراد ہلاک جبکہ ایک لاکھ گھر تباہ ہو گئے غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیشنل کنفیڈریشن آف میونسپلٹیز نے کہا کہ جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں ایک ہفتے سے زیادہ کی ریکارڈ بارش اور سیلاب سے کم از کم 100 افراد ہلاک اور تقریبا ایک لاکھ گھرتباہ ہو گئے ہیں۔
مقامی حکام نے بتایا کہ ریاست میں بہنے والی ندیوں اور سیلاب نے تقریبا 1.45 ملین افراد کو متاثر کیا ہے اور تقریبا 2لاکھ رہائشی بے گھر ہوچکے ہیں ۔ کنفیڈریشن آف میونسپلٹیز نے کہا کہ جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں ایک ہفتے سے زیادہ کی ریکارڈ بارش اور سیلاب سے کم از کم 100 افراد ہلاک اور تقریبا ایک لاکھ گھرتباہ ہو گئے ۔مقامی حکام نے بتایا کہ ریاست میں بہنے والی ندیوں اور سیلاب نے تقریبا 1.45 ملین افراد کو متاثر کیا ہے اور تقریبا 2لاکھ رہائشی بے گھر ہوچکے ہیں ۔