امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

دنیا بھر میں ٹماٹر کی اوسط پیداوار10ٹن جبکہ پاکستان میں 4ٹن فی ایکڑ ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت

مکوآنہ (این این آئی)ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے کہا کہ دنیا بھر میں ٹماٹر کی اوسط پیداوار 10ٹن جبکہ پاکستان میں 4ٹن فی ایکڑ ہے لیکن اس کے باوجود پنجاب میں ٹماٹر کی وافر اور سستے نرخوں پر دستیابی کے باعث اسے محفوظ بنا کر 6ماہ تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ پنجاب میں اپریل سے جون تک ٹماٹر وافر مقدار میں پیدا ہوتا ہے جو پورے ملک کی ضرورت کو پورا کرتا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ ٹماٹر کی پیسٹ بنا کر اسے محفوظ بنایا جا سکتا ہے اسی طرح ٹماٹر کو فریز کرکے بھی مستقبل میں استعمال کیا جا سکتا ہے تاہم فریز کیا گیا ٹماٹر فریزر سے باہر نکال کر فوری طور پر استعمال کر لینا چاہیے۔انہوں نے بتایاکہ ٹماٹر کو محفوظ بنانا بہت آسان ہے جس کیلئے گھریلو خواتین تھوڑی سی محنت سے ٹماٹر گھر میں پیسٹ اور چٹنی کی شکل میں محفو ظ رکھ سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹماٹر اپنی بھرپور غذائیت کی وجہ سے سبزیوں میں اہم مقام رکھتا ہے جس میں حیاتین اے اور سی، ریبوفلیون، تھایامین، تایاسین اور معدنی نمکیات، لوہا، چونا، فاسفورس وغیرہ کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں جو صحت کو برقرار رکھنے کیلئے بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ٹماٹر پنجاب بھر میں لیکن مظفرگڑھ میں سب سے زیادہ رقبہ پر کاشت ہوتا ہے جبکہ گوجرانوالہ میں اس کی سب سے زیادہ فی ایکڑ اوسط پیداوار ہے۔

انہوں نے بتایاکہ ٹماٹر ہر گھر کے کچن کی اہم ضرورت ہے کیونکہ ٹماٹر کی چٹنی، پیسٹ اور کیچپ وغیرہ بھی استعمال کی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس کی مصنوعات کی مانگ بیرونی ممالک میں بھی دن بدن بڑھ رہی ہے۔انہوں نے ٹماٹر کے کاشتکاروں کو فصل کی آبپاشی میں انتہائی احتیاط برتنے کی بھی ہدائت کی اور کہا کہ موسمی درجہ حرارت کی تبدیلی کے باعث فصل کو 15سے 20روز کے بعد پانی لگایا جائے اور ٹماٹر کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے ابتدائی ایام میں ہی 2سے 3مرتبہ مناسب گوڈی کر دی جائے تاکہ ٹماٹر کے پودوں کو نقصان نہ پہنچ سکے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ گوڈی کرتے وقت ٹماٹر کے پودوں پر مٹی چڑھا دیں اور پودوں کا رخ پٹڑیوں کی جانب کرتے رہیں تاکہ ٹماٹر پانی میں گر کر ضائع نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ٹماٹر کے کاشتکار جڑی بوٹیوں کے کیمیائی انسداد کیلئے ماہرین زراعت کی سفارش کردہ جڑی بوٹی مار زہروں کا سپرے کریں اور اگر انہیں فصل کے بارے میں کوئی معلومات درکار ہوں تو اس سلسلہ میں فوری طور پر ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف یا توسیع و پیسٹ وارننگ کے عملہ سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved