امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نو مئی،پی ٹی آئی کا ملٹری کیمروں کی ویڈیوز برآمدگی کیلئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان

راولپنڈی(این این آئی)عمران خان نے وکلا کو نو مئی کے دن فوجی عمارات پر نصب کیمروں کی فوٹیجز برآمد کرنے، 16 کارکنوں کے قتل اور انوار الحق کاکڑ کے فارم 47 کے حوالے سے سپریم کورٹ میں پٹیشنز دائر کرنے کی ہدایت کی ہے ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل رؤف حسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تین رٹ پٹیشنز سپریم کورٹ میں دائر کرنے کی ہدایت کی ہے،

پہلی پٹیشن نو مئی کے دن ملٹری انسٹالیشنز پر سی سی ٹی وی فوٹیجز کی برآمدگی کے حوالے سے ہے، دوسری پٹیشن نو مئی کو 16 کارکنوں کے قتل سے متعلق ہے، تیسری پٹیشن سابق نگراں وزیر اعظم کاکڑ صاحب کے فارم 47 کے حوالے سے دائر کی جائے گی۔رؤف حسن نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی چوری لندن پلان کا حصہ ہے، عمران خان نے جوڈیشل کمیشن میں اپنی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی چوری کی بات بھی کی ہے، ہم ایک اور پٹیشن دائر کررہے ہیں سابق کمشنر راولپنڈی کے حوالے سے کہ انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved