ریاض(این این آئی )اس سال حج سیزن کے لیے اپنے آپریشنل منصوبے میں سعودی عرب ایئر لائنز کے گروپ نے پہلی بار ایڈیل ایئر لائنز میں داخل ہونے کے علاوہ مقامی اور موسمی اسٹیشنوں سمیت عازمین حج کو منتقل کرنے کے لیے اپنی آپریشنل سروس میں متعدد اقدامات اپنائے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب ایئرلائنز گروپ میں حج اور عمرہ سیکٹر کے سی ای او عامر آل خشیل نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ سعودی ایئر لائنز نیضیوف الرحمان کے لیے 12 لاکھ سے زیادہ نشستیں مختص کیں ہیں۔ 148 طیاروں کی دنیا کے مختلف ممالک سے عازمین کو لانے کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
182 سے زیادہ بین الاقوامی پروازوں میں تقریبا 40 ہزار عازمین حج کی نقل و حمل کے لیے آٹھ طیارے مختص کیے گئے ہیں۔اس سال پہلی بار حج سیزن انجام دینے کے لیے ضیوف الرحمان کی خدمت کے آپریشنل منصوبے کو 6 مقامی اسٹیشنوں کے لیے منظور کیا گیا ہے جن میں جدہ، مدینہ منورہ، دمام، ریاض، ینبع اور طائف شامل ہیں۔
آل الخشیل نے کہا کہ آنے والیعازمین حج کی تعداد مقرر کردی گئی ہے جس میں کوئی اضافہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سمندر اور زمینی بندرگاہوں کے ذریعے حجاج کرام کی آمد کے باوجود فضائی راستوں سے زیادہ عازمین حج حجاز مقدس آئیں گے۔خشیل کے مطابق کچھ ممالک کے مسلمانوں کے لیے آبادی کے کثافت کے ساتھ مستقل اسٹیشنوں اور موسمی اسٹیشنوں کے بارے میں حج سیزن کے آپریشنل منصوبے پر توجہ دی جارہی ہے۔
اس سال سعودی ایئر لائنز نے 14 نئے موسمی اسٹیشنوں سے سروسز فراہم کریں گی جن میں زیادہ تر انڈونیشیا میں ہیں۔ اس کے علاوہ ہندوستان بھی نمایاں اسٹیشنوں میں شامل ہے اور سب سے نمایاں اسٹیشنوں میں انڈونیشیا میں میدان اور کارتجاتی کے دو اسٹیشن اور ہندوستان میں احمد آباد اور کلاکوٹا شامل ہیں۔مملکت کے ہوائی اڈے پہلی بار ایک ہی وقت میں دنیا کے ممالک سے عازمین حج کی آمد کا مشاہدہ کریں گے۔
عمرہ سیزن میں توسیع حج سیزن میں داخل ہوا جس کا آغاز ذی القعدہ کے ہوا تھا۔وژن 2030 ، خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی ہدایات کی روشنی میں زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کو فریضہ حج اور عمرہ کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے عازمین عمرہ اور حجاج کرام کو پرسکون ماحول میں مناسک کی ادائی کے لیے ہرممکن سہولت فراہم کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔