امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سعودی عرب کے کاروباری وفد کے کامیاب دورے کو ملکی معیشت کے لئے اہم سنگ میل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، سعودی وفدکے مطابق ہم نے پاکستان میں ایک نیا دور دیکھا ہے، وفد کے کے سربراہ پاکستانی حکام کی تیاری سے بے حد متاثر ہوئے، وفد دورے کی پیشرفت سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر متعلقہ حکام کو آگاہ کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار  انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کے کاروباری وفد نے پاکستان کادورہ کیا ہے اور پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سعودی وفد کے سربراہ نے جس انداز میں پاکستانی حکام کی تعریف کی اس سے بے حد خوشی ہوئی ہے اور برادر ملک سعودی عرب کے وفد نے جس گرمجوشی کا مظاہرہ کیا وہ میرے لئے باعث فخر ہے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی وفد نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے حوالے سے وزرا کی تیاری کو بے حد سراہا۔ انہوں نے دورے پر انتہائی اطمینان کا اظہار کیاہے اور کہا کہ وہ انتہائی مسرت کے ساتھ واپس جا رہے ہیں اور واپس سعودی عرب جا کر بتائیں گے کہ ہم نے پاکستان میں ایک نیا دور دیکھا ہے،یہاں پر ہماری بزنس ٹوبزنس ملاقاتیں ہوئیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی حکام نے سعودی وفد کو بھرپور طریقے سے پریزینٹیشنز دیں جو کہ ہمارے لئے انتہائی حوصلہ افزا بات ہے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی وفد دورے کی پیشرفت سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر متعلقہ حکام کو آگاہ کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے دورے کو کامیاب بنانے کے لئے وفاقی وزیرتجارت ، وفاقی وزیرپٹرولیم، وفاقی وزیر خزانہ ، وفاقی وزیر ہوا بازی اور وفاقی وزیر بجلی سمیت متعلقہ سیکرٹریز اور وزارتوں کا بڑااہم کردار رہا ہے ، ان کی بہترین کاوشیں لائق تحسین ہیں جس پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کرنے والے حکام کا ایک اجلاس طلب کیا ہے۔ یہ ایک انتہائی اہم دن تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved