امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بجٹ میں کھانے پینے کی 5 اشیاء پر سبسڈی کیلئے فنڈز رکھے جانے کا امکان

اسلام آباد (این این آئی)نئے مالی سال کے بجٹ میں وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت کھانے پینے کی5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی کیلئے فنڈز مختص کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت صنعت وپیداوارنے یوٹیلیٹی اسٹورز سے نئے مالی سال کے لیے تجاویز مانگی ہیں، وزیراعظم ریلیف پیکج کیلئے ان تجاویزکو نئے مالی سال کے بجٹ کا حصہ بنایا جائیگا ،

موجودہ پیکج 30 جون کو ختم ہوجائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیاء پر ماہانہ تقریباً 3 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے، جن اشیاء پر سبسڈی دی جارہی ہے ان میں چینی، آٹا،گھی،دالوں اور چاول پربی آئی ایس پی صارفین کے لیے سبسڈی ہے۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر بی آئی ایس پی صارفین کے لیے چینی کی قیمت 109روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ آٹے کا 10کلو تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر بی آئی ایس پی صارفین کے لیے گھی کی فی کلو قیمت 393 روپے مقرر ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved