امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جلد رجسٹریشن کرائیں،10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن

کراچی (این این آئی)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ غیر رجسٹرڈگاڑیوں کو 10مئی کے بعد ایکسائزڈیپارٹمنٹ اپنی تحویل میں لے گی، موٹرسائیکل اورگاڑیوں والیاپنی غیررجسٹرڈگاڑیاں جلدرجسٹرڈکروالے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکولوں اور کالجز کو اپنیاسٹاف پرنظررکھنی ہے، سندھ پولیس نے بھی منشیات کے خلاف تعاون کا یقین دلایا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ صدر زرداری نے کرائم اورمنشیات کیخلاف کریک ڈاؤن کاحکم دیا، ڈیڑھ ماہ میں1ہزار22ایف آئی آراور1500کیقریب ملزمان کوگرفتارکیا، 236کلوآئس،900 کلو ہیروئن مختلف کارروائیوں میں پکڑی گئی۔انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈگاڑیوں کو 10مئی کے بعد ایکسائزڈیپارٹمنٹ اپنی تحویل میں لیگی، موٹرسائیکل اورگاڑیوں والیاپنی غیررجسٹرڈگاڑیاں جلدرجسٹرڈکروالے، ایکسائزڈ یپارٹمنٹ 10مئی سے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنیجارہاہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ گاڑیاں زیادہ تر دہشت گردی میں استعمال ہوتی ہے، شہری ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے اپنی اصل نمبر پلیٹ وصول کرلے، جو بھی غیر رجسٹرڈ گاڑی چلائے گا، ہم گاڑی تحویل میں لیں گے۔شرجیل میمن نے کہا کہ ایکسائزڈپارٹمنٹ نے منشیات فروشوں کیخلاف اشتہارات بھی دئیے، جیکب آبادمیں 2 خواتین پکڑی گئی جو منشیات سپلائی کررہی تھی، اس سے قبل مکیش کمار چاؤلہ صاحب کی قیادت میں بڑی کارروائیاں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ کل بھی کچے میں بڑیڈاکوؤں کو مارا گیا ہے، پولیس اور رینجرز مشترکہ طور پر کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کررہی ہے۔انہوںنے کہاکہ سنی اتحادکونسل نے مخصوص نشستوں کے لیے لسٹ جمع نہیں کروائی تھی، یہ ملک آئین پاکستان پر ہی چلتا ہے کسی کی خواہشات پر ملک نہیں چل سکتا۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے مالکان کو بلا کر انہیں ہم مستقبل کا لائحہ عمل بتائیں گے، ہم مختلف اسکولوں میں جاکر بچوں کے ٹیسٹ لیں گے، بچوں کیٹیسٹ کو پبلک نہیں کیاجائیگا بلکہ تفتیش ہوگی اور ملوث لوگ گرفتار ہوں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved