امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے کی صورت میں کھلاڑیوں کیلئے فی کس ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

لاہور( این این آئی)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے کی صورت میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے فی کس ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کر دیا ۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے حوصلہ افزائی کے لئے قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کی ۔

چیئرمین پی سی بی 2 گھنٹے تک کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ساتھ رہے اور ان سے تفصیلی گفتگو کی ۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت کی ۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کے لئے ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں، امید ہے کہ آپ اس بار پاکستانی سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ کسی دبا ئوکے بغیر کھیلیں اوربھرپور مقابلہ کریں،میدان میں مقابلہ ہوتا نظر آنا چاہیے،جیت آپ کے لئے اور ہار میرے لیے ہو گی۔انہوںنے کہا کہ کسی کی پرواہ نہ کریں،صرف پاکستان کے لئے کھیلیں ،میدان میں ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں، انشاللہ فتح آپ کے قدم چومے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی متحد اور اکھٹے ہیں،شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ میں بھرپور پرفارمنس دیں گے،قوم کو آپ سے بہت سی توقعات ہیں،آپ نے ان پر پورا اترنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو سکولز سے یونیورسٹیز کی سطح پر فروغ دے رہے ہیں۔چیئرمین محسن نقوی نے محمد رضوان کو ٹی ٹونٹی میچوں میں 3000 رنز مکمل کرنے اورنسیم شاہ کو ٹی ٹونٹی میچوں میں 100 وکٹیں لینے پر خصوصی گرین شرٹ دی۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر سلیکٹرز وہاب ریاض،محمد یوسف،کپتان بابر اعظم ، اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود اور انٹرنیشنل کرکٹ کے ڈائریکٹر عثمان واہلہ بھی موجود تھے۔چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved