ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی دوستی کی خبریں کئی عرصہ زیر گردش رہیں، آن اسکرین بھی کترینہ سلمان کی کیمسٹری کو خاصی پذیرائی ملی تاہم راستے جدا ہونے کے باوجود سلمان اور کترینہ کا رشتہ آج بھی بالی وڈ میڈیا پر سب سے زیادہ دہرایا جانے والا موضوع ہے۔
اسی حوالے سے ایک رپورٹ میں سلمان کی شادی سے متعلق سوال پر کترینہ کا جواب شیئرکیا گیا، شیئر کیا گیا ویڈیوکلپ سلمان اورکترینہ کے ایک ساتھ ’دی کپل شرما شو ‘ میں شرکت کے دوران کاہے۔ویڈیو کلپ میں کپل شرما پہلے کترینہ سے سلمان کی پسندیدہ اداکارہ کے بارے میں سوال کرتے ہیں جس کے جواب میں سلمان خان کترینہ کے جواب سے قبل ہی کترینہ کا نام لے لیتے ہیں، بعد ازاں کپل نے کترینہ سے سوال کیا کہ سلمان کی شادی کس سال میں ہوگی؟جس پر کترینہ کا کہنا تھا کہ سلمان خان کی شادی کا جواب دو لوگوں کے پاس ہے ایک بھگوان دوسرا سلمان خان ۔