امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کے نام ہیش ٹیگ کردیا

ممبئی(این ین آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان پیسر نسیم شاہ کے نام ہیش ٹیگ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے اروشی روٹیلا سے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت اور پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بارے میں سوالات کیے۔میزبان نے اروشی روٹیلا کے سامنے سوشل میڈیا صارف کا ایک کمنٹ پڑھا جس میں لکھا تھا کہ رشبھ پنت آپ کی بہت عزت کرتا ہے، اگر آپ ان سے شادی کر لیں گی تو مجھے خوشی ہوگی۔

شو کے میزبان نے کمنٹ پڑھنے کے بعد اروشی روٹیلا سے پوچھا کہ آپ اس کمنٹ پر کیا کہنا چاہیں گی؟ جس پر اداکارہ نے سنجیدہ انداز میں کہا کہ میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتی۔اس کے بعد، میزبان نے ایک سیگمنٹ کے دوران اروشی روٹیلا کے سامنے چند معروف شخصیات کے نام لیے اور اداکارہ سے کہا کہ وہ سب کو ایک ایک ہیش ٹیگ دیں۔اروشی روٹیلا کے سامنے جب پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کا نام لیا گیا تو اداکارہ نے کہا کہ میں انہیں ہیش ٹیگ ‘بولر’ دوں گی۔

اداکارہ کا جواب سْن کر میزبان نے کہا کہ نسیم شاہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے پاکستان اور بھارت میں کافی مقبول ہیں، جس پر اروشی نے کہا کہ جب تک آپ کام کررہے ہیں تو یہ مقبولیت ٹھیک ہے۔میزبان نے مزید کہا کہ اب تو نسیم شاہ کافی لڑکیوں کے ‘کرش’ بھی بن چکے ہیں جس پر اروشی روٹیلا نے مسکراتے ہوئے کہا ‘ہاں’۔واضح رہے کہ ماضی میں اروشی روٹیلا اور نسیم شاہ کی دوستی سے متعلق افواہیں گردش کرنے لگی تھیں تاہم نسیم شاہ نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھارتی اداکارہ کو نہیں جانتے اور ان کی تمام تر توجہ اپنے کھیل اور کیرئیر پر ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved