کراچی(این این آئی)وفاقی ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ رواں برس مارچ تک گندم درآمد کا سلسلہ جاری رہا، اور مارچ 2024میں 57ارب 19کروڑ 20لاکھ روپے کی گندم درآمد کی گئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2024 میں 57 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے کی گندم امپورٹ کی گئی،
اور رواں مالی سال فروری تک 225 ارب 78 کروڑ 30 لاکھ روپے کی گندم امپورٹ ہوئی۔رواں مالی سال مارچ تک 34 لاکھ 49 ہزار 436 میٹرک ٹن گندم یعنی 282 ارب 97 کروڑ 50 لاکھ کی گندم درآمد کی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ نگراں دور میں 27 لاکھ 58 ہزار 226 میٹرک ٹن گندم امپورٹ کی گئی تھی۔