امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

میں فلم فیئر ایوارڈز واش روم کے ہینڈل کے طور پر استعمال کرتا ہوں، نصیر الدین شاہ

ممبئی (این این آئی)بھارتی فلم انڈسٹری کے سینیئر ترین اداکار نصیر الدین شاہ نے فلمی ایوارڈز سے متعلق دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔نصیر الدین شاہ بھارتی فلم انڈسٹری کے مایاناز اداکاروں میں سے ایک ہیں،اپنی بہترین اداکاری سے انہوں نے اپنے شاندار کیریئر میں کئی بڑے فلمی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں نصیرالدین شاہ نے کہا کہ میرے نزدیک ان ایوارڈز کی کوئی اہمیت نہیں ہے، میں انہیں بالکل سنجیدگی سے نہیں لیتا۔نصیر الدین شاہ اپنے فلمی کیریئر میں بھارت کے سب سے بڑے نیشنل ایوارڈ اور فلم فیئر ایوارڈز 3،3 بار حاصل کرچکے ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران جب نصیر الدین شاہ سے پوچھا گیا کہ کیا ان باتوں میں سچائی ہے کہ آپ ایوارڈز کو دروازے کے ہینڈل کے طور پر استعمال کرتے ہیں؟

اس سوال کے جواب میں نصیر الدین شاہ ہنسے اور جواب دیا کہ کوئی بھی اداکار جو ایک کردار کو نبھانے کے لیے اس میں پوری محنت اور اپنی جان ڈال دیتا ہے وہ اچھا اداکار ہے، مگر آپ ان سب اچھے اداکاروں میں سے صرف ایک کا انتخاب کرکے اسے سال کے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیں تو یہ کیسے جائز ہے؟نصیرالدین شاہ نے کہا کہ مجھے ان ایوارڈز پر بالکل فخر نہیں جو میں نے حاصل کیے، میں اپنے آخری 2 ایوارڈز لینے بھی نہیں گیا۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے فارم ہاؤس بنایا تو میں نے اپنے ایوارڈز وہاں رکھنے کا فیصلہ کیا، جو بھی وہاں واش روم جائے گا اسے 2 ایوارڈز ملیں گے کیونکہ واش روم کے ہینڈل فلم فیئر ایوارڈز کے بنے ہوئے ہیں۔ نصیرالدین شاہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایوارڈز فلم انڈسٹری میں لابنگ کے نتائج کے سوا کچھ نہیں ہیں، میرے نزدیک ان ٹرافیوں کی کوئی اہمیت نہیں۔ مجھے خوشی ہوئی جب میں نے اپنے کیریئر کی ابتداء میں کچھ ایوارڈز حاصل کیے لیکن پھر میرے ارد گرد ٹرافیوں کے ڈھیر لگنے لگے، کچھ وقت بعدمیں سمجھ گیا کہ یہ ایوارڈز صرف لابنگ کا نتیجہ ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved