امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان

کولکتہ(این این آئی)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان کردیاہے۔بھارتی میڈیاکے مطابق شاہ رخ خان سال 2023کی مصروفیت کی تھکن اتارنے کے بعد اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرنے کیلئے تیار ہیں اس حوالے سے اداکار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ میں نے گزشتہ سال تینوں ایکشن فلمیں کیں جس کیلئے مجھے کافی محنت کرنی پڑی۔

میگا اسٹار نے کہاکہ میں ایکشن سین کی وجہ سے جسمانی طور پر بہت تھک چکا تھا لہٰذا میں نے تھوڑا وقفہ لینے کا سوچا تھا لیکن اسی دوران آئی پی ایل کا آغاز ہوگیا تھا تو میں نے اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز (KKR)پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہاکہ میں نے آرام کرنے کے بجائے اپنی پوری ٹیم سے کہا کہ میں تمام میچز دیکھنے اسٹیڈیم ضرور آئوں گا کیونکہ ٹیم کو سپورٹ کرنا بھی بہت ضروری ہے۔شاہ رخ خان نے کہاکہ خوشی قسمتی سے میری نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز جولائی یا اگست میں ہونا تھا لیکن ہم کوشش کررہے ہیں کہ ہم جون میں ہی شوٹنگ کا آغاز کردیں۔کنگ خان نے کہا کہ فی الحال، مجھے کوئی مصروفیت نہیں تو میں خوشی سے اپنی ٹیم کے میچز دیکھنے اسٹیڈیم آتا ہوں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved