ممبئی(این این آئی)بھارت کے شہر ممبئی میں موبائل فون کے ٹارچ کی روشنی میں حاملہ خاتون کا آپریشن کیا گیا جس کے دوران ماں اور بچہ دونوں دم توڑ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کئی روز سے اہلخانہ کے احتجاج کے بعد حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پیر کو اسپتال کی بجلی اچانک منقطع ہوگئی جس کے 3 گھنٹے بعد تک جنریٹر نہیں چلا۔اہلخانہ کے مطابق اس واقعے کے بعد اسی طرح کا ایک اور آپریشن بھی کیا گیا۔
