امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

دیامر،تیز رفتار بس کھائی میں جاگری، 20 مسافر جاں بحق

اسلام آباد /دیامر (این این آئی)گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں تیزرفتار بس کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 20 مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں،واقعہ شاہراہ قراقرم پر پیش آیا جہاں گونر فارم کے قریب تیز رفتار مسافر بس کھائی میں جا گری، بس میں 43 مسافر سوار تھے۔ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے بتایا کہ بس کو حادثہ صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا، حادثے کا شکار بس راولپنڈی سے ہنزہ جارہی تھی۔

انہوں نے بتایاکہ بس یشوکھل کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور گہری کھائی میں جا گری، بس میں سوار خواتین بچے سمیت 20 مسافر جاں بحق اور21 زخمی ہوگئے ہیں جنہیں مسافروں کو ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ چلاس ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے،ریسکیوکی ٹیمیں بروقت جائے وقوع پہنچ گئی ہیں اور رسیکیو آپریشن جاری ہے۔

مقامی شخص محمد زمان نے بتایا کہ زخمیوں کو خون کے عطیات دینے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ ہسپتال پہنچے اور زخمیوں اور جاں بحق افراد کی منتقلی میں مقامی نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ریسکیوذرائع نے بتایا کہ بس حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق ہنزہ، گلگت اور سکردو سے ہے، بیشتر جاں بحق افراد کا تعلق آزاد کشمیر، پنجاب اورخیبر پختونخوا سے ہے۔

وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ اور ریسکیو اہلکاروں کو زخمیوں کی بروقت طبی امداد میں مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے بھی شاہراہ قراقرم حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں جانی نقصان پر بہت دکھ ہوا، دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved