امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان میں آٹا 800 روپے کلو ہوگیا، بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبریں پھیلانا شروع کر دیں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی میڈیا نے پاکستان میں گندم کی قیمتوں سے متعلق خبر کو غلط رنگ دے کر خبریں پھیلانا شروع کردیں کہ پاکستان میں آٹے کی قیمت فی کلو 800 روپے تک جا پہنچی۔متعدد بھارتی اخباروں، ویب سائٹس اور نیوز چینلز نے ایک دوسرے کی دیکھا دیکھی حقائق کے منافی جھوٹی خبریں پھیلانا شروع کیں کہ پاکستان میں حالات سنگین ہوچکے ہیں اور وہاں گندم کا آٹا 800 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

اچھی شہرت کے حامل اخبار ہندوستان ٹائمز نے بھی اپنی خبر میں نشریاتی ادارے کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گندم کا آٹا 800 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔خبر میں مزید دعوے کیے گئے کہ پاکستان کے معاشی حالات خراب ہوچکے ہیں، وہاں مہنگائی بڑھنے سے غربت زیادہ ہوگئی۔اسی طرح اے بی پی نیوز نے بھی اپنی ہندی ویب سائٹ پر گندم کے آٹے کی قیمت 800 روپے فی کلو ہوجانے کی خبر لگائی اور دعویٰ کیا کہ پاکستانی عوام روٹی خریدنے اور کھانے کے لیے پریشان ہے۔

اانڈیا ٹوڈے گروپ کی ہندی ویب سائٹ آج کل نے بھی اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ پاکستان میں گندم کے آٹے کی قیمت 800 روپے کلو تک جا پہنچی ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان میں گندم کا آٹا 230 سے 250 روپے فی کلو فروخت ہو رہا تھا، اب وہاں اس کی قیمت 800 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے اور جعلی خبروں کے برعکس حالیہ دنوں میں پاکستان بھر میں آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved