امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ماحول فراہم کریں گے، مریم نواز

لاہور ( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ماحول فراہم کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، اس موقع پر ڈونلڈ بلوم نے پہلی خاتون وزیر اعلی پنجاب منتخب ہونے پر مریم نواز کو مبارکباد پیش کی، امریکی سفیر نے عوام دوست پراجیکٹس پر تیزی سے عملدرآمد کروانے کیلئے وزیراعلی پنجاب کی کاوشوں کو سراہا۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں خصوصی دلچسپی قابل ستائش ہے، امریکا غربت کے خاتمے اور اقتصادی ترقی کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتا ہے۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے اقتصادی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ماحول فراہم کریں گے،

ایگریکلچر، انڈسٹری اور آئی ٹی کے شعبہ میں امریکا کے اشتراک کار کا خیر مقدم کریں گے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کا پوٹینشل موجود ہے، پاکستان کو معاشی بحران سے ایک مستحکم حکومت ہی نکال سکتی ہے، حکومتی معاشی پالیسیوں سے مہنگائی میں کمی آ رہی ہے۔وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ عوام کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور سستی روٹی فراہم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے، عوام کو بنیادی حقوق اور بنیادی ضروریات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved