امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

5 لاکھ ٹیکس نادہندگان کی فون سمز بلاک ہونا شروع

اسلام آبا د(این این آئی)حکومت نے ٹیکس نادہنگان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا جس کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 5 لاکھ سے زیادہ ٹیکس نادہندگان کی موبائل فون سمز بلاک کرنا شروع کردیں۔اعلامیے کے مطابق ان افراد کی آمدن ٹیکس دینے والوں کی کیٹیگری میں آتی ہے تاہم اس کے باوجود وہ ٹیکس نہیں ادا کرتے، ایسے افراد کے نام بھی مشتہر کردیے گئے ہیں۔

ان ٹیکس نادہندگان کی موبائل فون سمز بند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈرجاری کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی اے اور تمام ٹیلی کام آپریٹرز 15 مئی تک عمل درآمد رپورٹ جمع کرائیں گے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 5 لاکھ 6 ہزار671 ٹیکس نادہندگان کے نام رجسٹر موبائل ٹیلی فون بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور ٹیلی کام کمپنیوں کو کہا گیا ہے کہ ان افراد کے فون بند کر کے 15مئی تک ایف بی آر کو اطلاع فراہم کی جائے۔

ایف بی آر کے مطابق یہ تمام افراد 2023 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کر کے اپنی موبائل فون سروسز بحال کرائیں۔ایف بی آر کی طرف سے 8 ہزار 737صفحات پر مشتمل ایف بی آر انکم ٹیکس جنرل آڈرجاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق موبائل فون ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے بعد ایف بی آر یا ایف بی آر کے متعلقہ دفتر کے کہنے پر ایکٹو ہوں گے، ان افراد کے نام فوری طور پر ایف بی آر کی ویب سائٹ پر ڈال دیے گئے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved