امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آرمی چیف کی موجودہ اور نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ، پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال

راولپنڈی (این این آئی)نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام پر کانفرنس کے موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی موجودہ اور نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ہوئیں جس میں پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام پر کانفرنس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سر پیٹرک سینڈرز نے خطاب کیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف رولینڈوالکر بھی کانفرنس میں شریک ہوئے، کانفرنس میں ماہرین، دفاعی حکام ، دانشوروں اور سول سوسائٹی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

پاکستان یو کے اسٹیبلائزیشن کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان اہم دفاعی ڈائیلاگ ہے، کانفرنس باری باری پاکستان اور برطانیہ میں ہوتی ہے، کانفرنس کے لیے برطانیہ کا 30 رکنی وفد 29 اپریل سے 3 مئی تک پاکستان کے دورے پر آیا ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی وفد کی قیادت اسٹینڈنگ جوائنٹ فورس کمانڈر میجر جنرل ٹام بیٹ مین کر رہے ہیں، کانفرنس میں عالمی اور علاقائی امور سمیت قومی سلامتی، علاقائی امن و استحکام پر بات ہو گی۔

رواں سال کانفرنس کا دائرہ کار دو طرفہ سے بڑھا کر علاقائی مسائل پر بات تک وسیع کیا گیا، پاکستان اور برطانیہ کے دفاعی حکام بھی کانفرنس میں شریک ہوئے۔ کانفرنس میں آرمی چیف کی موجودہ اور نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتوں میں پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دو طرفہ فوجی تعلقات بڑھانے میں جنرل سینڈرز کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر نے نامزد چیف آف جنرل اسٹاف جنرل رولینڈ والکر کو نامزدگی پر مبارک باد پیش کی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved