امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سعودی عرب کی خلائی ایجنسی اور ورلڈ اکنامک فارم کے درمیان مرکز برائے خلائی مستقبل کے معاہدے پر دستخط

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی خلائی ایجنسی اور ورلڈ اکنامک فورم نے مرکز خلائی مستقبل کے قیام کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق اس معاہدے سے واضح ہو رہا ہے کہ سلامتی، صحت، تعلیم اور اختراعات کے شعبوں کے ساتھ ساتھ سعودی عرب اب خلائی شعبہ میں امکانات اور موجود مواقع کی وسعت سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی لے رہا ہے۔

سعودی عرب کے حالیہ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق خلائی مارکیٹ کا حجم 2022 میں تقریبا 400 ملین ڈالر ہے۔سعودی خلائی مارکیٹ میں سیٹلائٹ مواصلات کے علاوہ مینوفیکچرنگ، ارتھ آبزرویشن اور زمینی شعبے کی خدمات کے مواقع موجود ہیں۔ حال ہی میں سعودی عرب میں قائم مرکز سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ ان سیٹلائٹس کو لانچ کرنے کے لیے خدمات فراہم کرے گا۔

یہ مرکز خلائی سائنس اور ایکسپلوریشن کے ساتھ ساتھ موسمیاتی اور آب و ہوا کی خدمات میں حصہ لے گا۔ ساتھ ہی خلائی ملبے کے مسئلے کا مقابلہ کرنے کے ابھرتے ہوئے شعبوں کے متعلق بھی سیکھے گا۔عالمی اقتصادی فورم نے توقع ظاہر کی ہے کہ خلائی معیشت کا حجم سال 2035 تک بڑھ کر 1.8 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ یہ ایسے وقت میں ہوگا جب دنیا مواصلات اور نقل و حرکت کی ٹیکنالوجیز پر تیزی سے انحصار کرتی جا رہی ہے ۔

ورلڈ اکنامک فورم نے میک کینسی اینڈ کمپنی فانڈیشن کے تعاون سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ معاملہ صرف راکٹ سائنس سے زیادہ ہے۔ خلائی معیشت موسم کی پیشن گوئی سے لے کر کھانے یا خریداریوں کی ہوم ڈیلیوری کے ساتھ ساتھ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز سمیت ہر چیز میں اپنا بڑھتا ہوا کردار ادا کر رہی ہے۔واضح رہیسعودی سیٹلائٹ ایس جی ایس ونمتعدد جدید سیٹلائٹ کمیونیکیشن سیکٹر میں خدمات انجام دے رہا ہے۔ اس میں براڈ بینڈ کمیونیکیشن اور محفوظ فوجی مواصلات شامل ہیں۔ پائیدار ترقی کے مختلف شعبوں میں استعمال کے لیے دور دراز علاقوں اور آفات سے متاثرہ علاقوں کو مواصلات فراہم کرتا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved