انقرہ(این این آئی)ترکیہ کے شیف نصرت گوکچے اپنے خلاف ملازمین کے ساتھ بدسلوکی اور توہین کرنے کے الزامات کے بعد دوبارہ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز ہیں۔ تاہم اس بار ان کے ہوٹل پر حملہ عوامی حلقوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شیف نصرت جو اپنے تیار کردہ گوشت پر نمک چھڑکنے کے متجسس انداز کی وجہ سے اپنی عرفیت ماسٹر آف سالٹ کے لقب سے مشہور ہیں کے ریسٹورنٹ پر مسلح حملہ کیا گیا۔ دو موٹر سائیکل سواروں نے ریستوراں پر فائرنگ کر دی۔یہ حملہ شاہراہ ٹیلیر نیسپیٹی پر واقع ریستوران پر کیا گیا تاہم اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ دو نامعلوم افراد نے ریسٹورنٹ پر فائرنگ کی اور پھر فرار ہو گئے۔
رپورٹ کے بعد پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ ترک ویب سائٹس کے مطابق پولیس نے ہوٹل کیباہر لگے کیمروں کی ریکارڈنگ قبضے میں لے کر ان کی چھان بین شروع کی ہے۔ ریکارڈنگ میں دونوں حملہ آوروں کو ہیلمٹ پہنے ہوئے دکھایا گیا ہیقابل ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ شیف نصرت کو اس حملے کا سامنا کرنا پڑا ہے، کیونکہ اس سے قبل ان کے ریسٹورنٹ پر جو سٹیکس پیش کرتا ہیپر رواں سال 21 مارچ کو بھی اسی طرح حملہ کیا گیا تھا، جب موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے اس پر فائرنگ کی تھی۔