امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

یورپی سافٹ ویئر کمپنی کا پاکستان میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

کراچی(این این آئی)یورپی سافٹ ویئر کمپنی آئس وارپ Ice Warp نے پاکستان میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا، صارفین کے ای میل ڈیٹا کو مقامی طور پر محفوظ کرنے والی یہ پہلی کمپنی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق کمپنی کے سی ایس او جان اربک نے کہا ہے کہ ہم اپنا ڈیٹا سینٹر قائم کرکے پاکستان میں جلد اپنا آپریشن شروع کردیں گے، کمپنی 100 سے زائد ممالک میں کارپوریٹ ای میل، ٹیم چیٹ اور جی پی ٹی سمیت آن لائن کانفرنسز کے لیے کام کر رہی ہے۔

کمپنی کے مطابق پاکستان آمد سے قبل کمپنی جنوبی ایشیا میں بھارت اور بنگلہ دیش کے صارفین کو بھی ڈیٹا سینٹر کی سہولت فراہم کر رہی ہے، کمپنی جلد سری لنکا میں بھی اپنے آپریشن کا آغاز کردے گی، کارپوریٹ صارفین کا کارپوریٹ ای میل ڈیٹا ان ہی کے ہی ملک میں محفوظ رہے گا۔سید سعد علی سی ای او ہیکسلائیز نے کہاکہ معاہدے سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ممکن ہوسکے گی، کارپوریٹ ای میل سلوشن کے ذریعے پاکستان میں سیکڑوں کمپنیوں کو پہلی بار یورپی جدیدٹیکنالوجی مل سکیگی، اس سے اخراجات میں کمی آئے گی، ملک کا قیمتی زرمبادلہ بچ سکیگا، ہیکسلائز کمپنی، آئس ریپ کمپنی کے ساتھ مل کر پاکستان میں اپنا علاقائی دفتر قائم کررہی ہے، دونوں کمپنیاں سعودیہ عرب اور متحدہ عرب امارات میں علیحدہ ڈیٹا سینٹر کے ساتھ اپنے آپریشن کو وسعت دیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved