امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ابوظہبی ایئرپورٹس نیٹ ورکس پر تین ماہ میں 6.9 ملین مسافروں کی آمد ورفت

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی ایئرپورٹس کے نیٹ ورک کے ذریعے جنوری سے مارچ 2024 تک 6.9 ملین سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ کی گئی ہے۔عر ب ٹی وی کے مطابق ابوظبی ایئرپورٹس جو امارات کے پانچ ایئرپورٹس کی آپریٹر ہے، نے 2024 کے پہلے تین ماہ کے اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جنوری سے مارچ 2024 تک 6.9 ملین سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ کی گئی ہے۔

61 ہزار737 پروازیں ریکارڈ کی گئیں جو 2023 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 11.4 فیصد زیادہ ہیں۔اس دوران صرف ابوظبی ایئرپورٹ نے 6.8 ملین سے زیادہ مسافروں کا خیرمقدم کیا۔واضح رہے 2024 کے پہلے تین ماہ میں ابوظبی ایئرپورٹ نے ترکمانستان ایئرلائنز کی واپسی اور ہینان ایئرلائنز کے حائکو، چین کے لیے آپریشن کے آغاز کے ساتھ ایئرلائن کے ڈیٹا بیس کو وسعت دی ہے جس سے شیڈول آپریٹرز کی تعداد 29 تک پہنچ گئی۔ابوظہبی ایئرپورٹس کی منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلینا سورلینی نے کہا کہ یہ اعداد و شمار ایئرپورٹس کی مسلسل کامیابی کو ظاہر کرتے ہیں جو دنیا بھر سے بڑھتی ہوئی تعداد میں ایئرلائنز اور مسافروں کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved