لاہور (این این آئی)لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران آن لائن جوئے کے خلاف ایکشن کا حکم دے دیا گیا۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ جوئے کے اڈوں پر انٹیلی جنس بیسڈ چھاپے ماریجائیں،
جوئے کی ترغیب دینے والے سوشل میڈیا اکانٹس اور ایپس پر نظر رکھی جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ آن لائن جوئے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، رواں سال قمار بازوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 423 مقدمات درج کیے گئے۔دوسری جانب اعلامیے میں کہا گیا کہ رواں سال 1863ملزمان گرفتار اور 54 لاکھ 39 ہزار 300 سے زائد کی ریکوری کی گئی۔