امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3دن میں ختم کرنے کا حکم

کراچی(این این آئی)سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کردیاہے۔حکم نامے کی کاپی اٹارنی جنرل، تمام ایڈووکیٹ جنرلز اور تمام سرکاری اداروں کو بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔پیمرا کو اس ضمن میں پبلک سروس میسج شائع اور نشر کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم نامے کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتیں 3 دن میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کریں۔عدالتِ عظمی نے یہ بھی حکم ہے کہ متعلقہ سرکاری ادارے تجاوزات ختم کرنے کے اخراجات ان سے وصول کیے جائیں جنہوں نے تجاوزات قائم کی ہوں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور کے ایم سی کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے کہاکہ بدقسمتی سے سڑکوں پر قبضے اور تجاوزات ہیں، قبضہ کرنے والا سمجھتا ہے اس کی اپنی پراپرٹی کے سامنے قبضہ کرنا اس کا حق ہے، لوگوں نے فٹ پاتھوں پر جنریٹر تک لگا دیئے ہیں۔عدالت نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بھی تجاوزات قائم کر رکھی ہیں، شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت روکنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں۔۔کراچی سمیت ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات کے باعث لوگوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کراچی میں بہت سے مرکزی کاروباری اداروں کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو قبضہ مافیا نے گھیر رکھا ہے۔ چند برس قبل صدر کے علاقے میں ایمپریس مارکیٹ کے گرد تجاوزات کا مکمل خاتمہ کردیا گیا تھا جس کے نتیجے میں پورے علاقے کا نقشہ بدل گیا تھا۔انتظامیہ کی لاپروائی اور انتظامیہ کے بعض افسران اور اہلکاروں اور قبضہ مافیا کی ملی بھگت سے ایک بار پھر صدر کے علاقے میں متعدد مقامات پر تجاوزارت کا جنگل اگ آیا ہے۔ متعدد سڑکیں پٹھاروں، ٹِھیوں اور ٹھیلوں سے اِٹی ہوئی ہیں۔

ایک بار پھر بڑے پیمانے پر انسدادِ تجاوزات آپریشن کی ضرورت ہے۔ کراچی میں صدر، بولٹن مارکیٹ، جوڑیا بازار، کھوڑی گارڈن، کپڑا مارکیٹ، لی مارکیٹ، رنچھوڑ لین، لیاقت آباد ڈاک خانہ، لیاقت آباد دس نمبر، ناظم آباد گول مارکیٹ، ہادی مارکیٹ، نیو کراچی سندھی ہوٹل، بنارس کالونی، قصبہ کالونی مارکیٹ، اورنگی ٹان نمبر پانچ، کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، ملیر، سولجر بازار، لسبیلہ، تین ہٹی، گل بہار، ناظم آباد، پاپوش نگر، چھوٹا میدان، بڑا میدان، بسم اللہ ہوٹل پاک کالونی، حسرت موہانی کالونی اور دوسرے بہت سے علاقوں میں بڑے پیمانے پر تجاوزات قائم ہیں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے تمام مقامی حکومتوں کو سڑکوں کے اطراف درخت لگانے اور دیکھ بھال کرنے کا حکم جاری کردیا۔عدالت عظمیٰ کے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سخت گرمی کے مہینوں میں درختوں کی دیکھ بھال اور شجرکاری کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔حکم نامے کے مطابق درخت آلودگی دور کرنے اور آکسیجن پیدا کرنے کے لیے مددگار ثابت ہوتے ہیں۔سپریم کورٹ نے مقامی حکومتوں کو حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام مقامی حکومتوں کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنے فرض سے غفلت نہ برتیں اور سڑکوں کے اطراف شجرکاری اور درختوں کی دیکھ بھال کریں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved