امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کراچی میں اسمگل ہونے والا ایک لاکھ لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد

کراچی(این این آئی)شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس کی مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں ایرانی ڈیزل کے گودام سے 30 ملین روپے کی اشیاء ضبط کر لی گئی ہیں۔آپریشن کے دوران ڈھائی کروڑ روپے مالیت کا ایک لاکھ لیٹر ایرانی ڈیزل، 3 منی ٹرک، اور 10 لوڈ پک اپ گاڑیاں ضبط کی گئیں، 7 لاکھ روپے نقدی، 2 ڈیزل ڈسپنسرز، 4 آئل ڈمپنگ ٹینکس، اور 20 ڈیزل بھرے بیرل بھی ضبط کیے گئے ہیں۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق شاہراہِ نور جہاں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ڈیزل اور کیروسین آئل قبضے میں لے کر 2 ملزمان گرفتار کر لیے جب کہ تیسرا ملزم ڈرائیور فرار ہو گیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت بابر ولد عبدالغفار اور صادق اسلام ولد عزیز محمد کے ناموں سے ہوئی ہے،

پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم بابر کے قبضے سے 1 عدد سوزوکی KZ-0261 میں لوڈ بھاری مقدار میں کیروسین آئل قبضے میں لیا۔ملزم صادق کے قبضے سے 1 مزدا منی ٹرک JQ-1565 میں لوڈ بھاری مقدار میں ڈیزل قبضے میں لیا گیا، جب کہ 1 ڈرائیور نامعلوم اپنی سوزوکی KS-7884 جس میں بھاری مقدار میں ڈیزل لوڈ تھا، چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انھیں محکمہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved