امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وزیراعظم کا سعودی عرب روانگی سے قبل کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب روانگی سے قبل کسانوں کیلئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کسانوں کی شکایات پر سخت نوٹس لے لیا اور اس حوالے سے فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔

ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت کا گندم خریداری کا 1.4ملین میٹرک ٹن کا ہدف بڑھا کر 1.8ملین میٹرک ٹن کردیا ۔وزیر اعظم کی جانب سے اس ضمن میں پاسکو کو گندم خریداری کا ہدف بڑھانے اور فوری خریداری یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

انہوں نے گندم کی خریداری کے حوالے سے پاسکو کو شفافیت اور کسانوں کی سہولت کو ترجیح دینے کی ہدایت بھی کی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نیکسانوں کی گندم خریداری سے متعلق مشکلات کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب کے دورے پرروانہ ہوگئے۔

ہفتہ کوجاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے جبکہ ان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات ہوگی جس میں سرمایہ کاری اور ولی عہد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیراطلاعات عطاتارڑ اور وزیرخزانہ محمد اورنگزیب بھی سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کی آئی ایم ایف سربراہ کرسٹالیناجارجیوا سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved