امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ایف بی آر کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد مزید 36 افسران کا تبادلہ

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد ادارے کے 36 افسران کو تبدیل کر دیا گیا۔ایف بی آر کے گریڈ 20 سے 22 تک کے 36 افسران کو تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاجس کے مطابق کسٹم گروپ کے گریڈ 22، 21 اور 20 کے 14 افسران کو تبدیل کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کے 22 افسران کو تبدیل کر دیا گیا، گریڈ 22 کے ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس فیض احمد کو ڈی جی کسٹمز اکیڈمی کراچی تعینات کر دیا گیا، کسٹم گروپ گریڈ 21 کے محمد صادق کو ڈی جی کسٹمز کراچی تعینات کر دیا گیا۔کسٹم گروپ گریڈ 21 کے عبدالقادر میمن کو ڈی جی انویسٹمنٹ اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 21 کی چیف کلکٹر کسٹم سیما بخاری کا تبادلہ کر دیا گیا۔

گریڈ 21 کے علی رضا کو ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس تعینات کیا گیا۔گریڈ 21 کے جنید جلیل کو چیف کلکٹر کسٹمز کراچی اور گریڈ 21 کے عرفان الرحمان چیف کلکٹر کسٹمز ایکسپورٹ کراچی ہوں گے۔ کسٹم گروپ گریڈ 21 کی صائمہ شہزاد، اشعد جاوید اور یعقوب مکو کا تبادلہ کر دیا گیا جبکہ کسٹمز گروپ گریڈ 20 کے فیاض انور اور محسن رفیق کا بھی تبادلہ ہو گیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کسٹم گروپ گریڈ 20 کی ارم مقبول اور قراۃ العین ڈوگر کا بھی تبادلہ کر دیا گیا۔ ان لینڈ ریونیو گریڈ 22 کے ندیم رضوی کو ڈی جی سروسز اکیڈمی لاہور اور گریڈ 21 کی آمنہ حسن کو ڈائریکٹر انسداد بے نامی تعینات کیا گیا ہے۔گریڈ 21 کے احمد شجاع خان کو ممبر آڈٹ کے عہدے سے ہٹا کر گریڈ 21 کی سعدیہ صدف کو ممبر آڈٹ بنا دیا گیا۔ گریڈ 21 کے عابد رضا، ڈاکٹر سرمد، فاروق اعظم، امتیاز سولنگی، عابد محمود اور طارق ارباب کا تبادلہ کر دیا گیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved