لاہور(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نیوزی لینڈکے خلاف 5ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریزمیں نمایاں سکورکرنے میں ناکام رہے۔بابراعظم3میچوں کی 3 اننگز میں 18.66 کی اوسط سے8چوکوں اورایک چھکے کی مددسے56رنزبنائے انکاایک اننگزمیں زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور37رنزہے۔پہلاٹی ٹونٹی بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا، دوسرے میچ میں بابراعظم نے14رنزبنائے، تیسرے میچ میں 37رنزاورلاہورمیں کھیلے گئے چوتھے میچ میں بابرنے 5رنزبنائے۔
