امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

تاثر دیا گیا نواز شریف کا راستہ ان دیکھی طاقت یا شہباز نے روکا جو غلط ہے،عرفان صدیقی

اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تاثر دیا گیا نواز شریف کا راستہ ان دیکھی طاقت یا شہبازشریف نے روک لیا لیکن یہ بات بے بنیاد اور غلط ہے۔ایک انٹرویومیں عرفان صدیقی نے کہا کہ الیکشن سے پہلے نواز شریف کے ساتھ ملاقاتوں میں تاثر ملا کہ شاید وہ چوتھی بار وزیراعظم بننے پر آمادہ ہیں، ایسا تاثر دیا گیا کہ نواز شریف وزیراعظم بننے کے لیے بہت بے تاب اور بے چین تھے،

تاثر دیا گیا کہ نواز شریف کا راستہ ان دیکھی طاقت یا شہبازشریف نے روک لیا لیکن یہ بات بے بنیاد اور غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں موجود تھا جس میں نواز شریف نے اعلان کیا کہ وزارت عظمی شہباز شریف کو دے رہا ہوں، نواز شریف ایک فیصد بھی وزیراعظم بننے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہوتے تو کس طاقت نے ان کو روکنا تھا؟ کوئی طاقت نہیں تھی، رانا ثنااللہ نے یہی تاثر لیا ہوگا کہ دو تہائی اکثریت ہوگی تو نوازشریف وزیراعظم بنیں گے،

میں اس تاثر کی نفی نہیں کررہا۔لیگی رہنما نے کہاکہ نوازشریف وزیراعظم کی کرسی پر نہیں تو کیا یہ (ن)لیگ یا نوازشریف کی حکومت نہیں؟ یہ (ن)لیگ کی حکومت ہے اور نوازشریف کی حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں نوازشریف کے خلاف کوئی سازش نہیں ہورہی، سازش اس وقت ہوتی اگر نواز شریف اقتدار کے لیے بے چین اور تڑپ رہے ہوتے، پارٹی میں ان کے مقام اور مرتبے میں کوئی فرق نہیں آیا، لوگوں نے پاکستان کو نواز دیا تو فیصلے کس نے کیے اسی نواز نے کیے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved