امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

برآمد کی اجازت دینے کی رپورٹس پر چینی کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی(این این آئی)ملک کے مختلف حصوں میں چینی 10 روپے مہنگی ہو کر 150 روپے فی کلو تک جا پہنچی جبکہ رپورٹس ہیں کہ ملوں کی جانب سے حکومت پر دبا ئوہے کہ وہ 10 لاکھ سے 15 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی ہول سیلر گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رئوف ابراہیم نے بتایا کہ گزشتہ 10 روز کے دوران چینی کی تھوک قیمتیں 7 سے 8 روپے فی کلو اضافے کے بعد 138 سے 139 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہیں،

جس کی وجہ چینی برآمد کرنے کی ممکنہ اجازت دینے کی رپورٹس ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت کو ملوں کے دبائو پر برآمدات کی اجازت نہیں دینی چاہیے، ورنہ مقامی منڈی میں چینی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔انہوںنے کہاکہ راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں بھی چینی کی فی کلو قیمتیں 10 روپے بڑھی ہیں۔پاکستان کے پاس گزشتہ سال کے اچھے ذخائر موجود ہیں، اور چینی کی برآمدات کی اجازت دے کر افراتفری جیسی صورتحال پیدا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

رئوف ابراہیم نے یاد کیا کہ گزشتہ برس صارفین نے چینی 185 روپے فی کلو تک کی قیمت پر خریدی تھی، جس کی وجہ طلب و رسد کا فرق تھا، جو اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے پیدا ہوا تھا۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ کمشنر کراچی نے چینی کی تھوک اور خوردہ قیمت بالترتیب فی کلو 123 روپے اور 130 روپے مقرر کی ہے، جو صارفین کو شاید ہی کسی دکان پر ملے۔پاکستان نے مالی سال 2024 کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 33 ہزار 101 ٹن (2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر)کی چینی برآمد کی ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران ایک لاکھ 72 ہزار 182 ٹن (8 کروڑ 30 لاکھ ڈالر)چینی برآمد کی تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved