امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مختلف وفاقی وزارتوں، ڈویژنز میں اہم تعیناتیوں، آسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیار ختم

اسلام آباد (این این آئی)مختلف وفاقی وزارتوں، ڈویژنز میں اہم تعیناتیوں اور آسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیار ختم کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کا مختلف وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں اہم تعیناتیوں اور آسامیوں کی تخلیق کا اختیار وزرا، مشیروں، وزرائے مملکت اور سیکریٹریز کے سپرد کردیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی اجازت سے وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری پر سفارشات کی منظوری لی گئی۔حکومتی ذرائع کے مطابق مختلف وفاقی وزارتوں اورڈویژنز میں ماہرین اور پروفیشنلز تعینات کرنیکا پلان ہے اور اس حوالے سے وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں ماہرین اور پروفیشنلز کی آسامیاں تخلیق کرنے کے لیے وزیراعظم کا اختیار ختم ہوگیا، اب ماہرین اور پروفیشنلز کی آسامی وزارت خزانہ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی مشاورت سے تخلیق کرے گی۔

ذرائع کے مطابق وزارتوں اور ڈویژنز میں کنسلٹنٹس کی تعیناتیاں متعلقہ وفاقی وزیر، وزیرمملکت یا مشیر جبکہ ریسرچ ایسوسی ایٹس اور نوجوان پروفیشنلز کی تعیناتی متعلقہ سیکریٹری کی منظوری سے ہوگی، تاہم ٹیکنیکل ایڈوائزرز کی تعیناتی کے لیے وزیر اعظم کی منظوری ضروری قرار دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تعیناتیوں کاعمل مسابقتی عمل اور اسپیشل سلیکشن بورڈ کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بطور وزیر اعظم عمران خان نے یہ اختیار اپنے پاس رکھا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved