امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ کل کھیلا جائے گا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ کل جمعرات کوقذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کے تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 سے برابر ہے۔ پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا،

دوسرے میچ میں پاکستان نے مہمان نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی جبکہ تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا تھا۔پاکستانی ٹیم کل جمعرات کو مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اتریگی ،سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں ابرار احمد ، اعظم خان ، فخر زمان ، افتخار احمد ، عماد وسیم ، محمد عباس آفریدی ، محمد رضوان ، محمد عامر ، محمد عرفان خان ، نسیم شاہ ، صائم ایوب ، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی ، اسامہ میر ، عثمان خان اور زمان خان شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ ٹیم کو مائیکل بریسویل لیڈ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹام بلنڈل ، ٹم سیفرٹ ، فن ایلن ، مارک چیپمین ، جوش کلارکسن ، ڈین فوکس کرافٹ ، کول میک کونچی ، جیمز نیشم ، جیکب ڈفی ، بین لسٹر ، ولیم او روک ، بین سیئرز ، ایش سودھی ، ایڈم ملن ، زیکری فوکس اور ٹم روبنسن شامل ہیں۔

پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں پلڑا بھاری ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق دونوں ٹیمیں اب تک 41 میچ کھیل چکی ہیں، 22 میں پاکستان فاتح رہا ،18 میچ نیوزی لینڈ نے جیتے جبکہ 2 میچ بے نتیجہ رہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ 25 اپریل جبکہ پانچواں اور آخری میچ 27 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے پہلے تین میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا چکے ہیں جبکہ بقیہ آخری دو میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔دوسری جانب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت دی ہے۔

140 بے سہارا و یتیم بچے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی سی بی کے مہمان خاص ہوں گے، ان بچوں کی میچ کے دوران مہمان نوازی بھی کی جائے گی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوڑر کی ٹکٹس فراہم کر دئیے گئے ہیں۔پی سی بی حکام نے ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سے رابطہ کیا اور بچوں کے لیے ٹکٹس مہیا کر دیں۔محسن نقوی نے کہا کہ بے سہارا و یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی یہ حقیر سی کاوش ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے یکطرفہ مقابلے کے بعد مہمان ٹیم کو شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی تھی تاہم نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved