امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چین ، شدید بارشوں سے ایک لاکھ افراد کی نقل مکانی، بدترین سیلاب کا خدشہ

بیجنگ (این این آئی)جنوبی چین میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی حکومت نے گزشتہ روز متاثرہ علاقے کے لیے خطرناک ترین طوفان کی وارننگ جاری کی ہے۔حالیہ دنوں میں گوانگ ڈونگ صوبے میں طوفانی بارشیں ہوئی ہیں،

جس سے ندی نالوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور شدید سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جس کے بارے میں سرکاری میڈیا کا کہنا تھا کہ یہ سو سال میں بدترین سیلاب بن سکتا ہے۔سرکاری میڈیا نے اطلاع دی کہ 45ہزار سے زیادہ لوگوں کو چنگ یوان سے نکالا گیا ہے۔گوانگ ڈونگ کے 110,000 رہائشیوں نے اختتام ہفتہ پر شروع ہونے والی بارشوں کے بعد سے نقل مکانی کی ہے۔شدید بارشوں اور سیلاب سے 4افراد ہلاک جبکہ 10زخمی ہو چکے ہیں ، چینی محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ اپریل کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved