امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے

ویانا(این این آئی)بین الاقوامی توانائی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹرجنرل رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایران جوہری بم بنانے کے قریب ہے جس پر عالمی توانائی ایجنسی کو تشویش ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹرجنرل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یورینیم کی افزودگی اور ایران کی جوہری تنصیبات تک بین الاقوامی معائنہ کاروں کی رسائی کی کمی نے اس کی جوہری سرگرمیوں کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔

گروسی نے کہا کہ ایران جوہری بم بنانے کے لیے کافی افزودہ یورینیم حاصل کرنے سے مہینوں نہیں بلکہ ہفتوں کی دوری پر دور ہے۔انہوں نے مزید کہا اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ایران کے پاس اس عرصے کے دوران ایٹمی ہتھیار ہوں گے یا نہیں ہوں گے۔انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے وضاحت کی کہ اگرچہ یورینیم کی افزودگی کو فوجی سطح تک پہنچانا ایک تشویشناک بات ہے لیکن اس سے یہ نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا کہ ایران کے پاس اس وقت جوہری ہتھیار موجود ہیں۔

گروسی نے کہا کہ اس سلسلے میں ایران کے اہداف واضح نہیں ہیں اور صرف قیاس کیا جا سکتا ہے۔قابل ذکرہے کہ ایرانی حکام نے دعوی کیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں بنانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہتھا کہ اگر معاہدے کے تمام فریق اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے واپس آجائیں تو جوہری معاہدے کی پاسداری کے لیے تیار ہیں۔گروسی نے کہا کہ ایجنسی کے پاس ایران میں تنصیبات تک رسائی کی ضمانت دینے کے لیے ضروری نہیں ہے۔ اس سے اس کی جوہری سرگرمیوں کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved