امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار

لاہور( این این آئی) حکومت نے سولر پینل لوکل مینوفیکچرنگ اینڈ الائیڈ ایکوئپمنٹ پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے تحت مینوفیکچررز کو10 سال کیلئے مراعات دی جائیں گی، جس میں لوکلائزیشن کو فروغ دینے کے لیے تیار سامان کی درآمد پر ٹیرف کا نفاذ بھی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے 8 اور 9 ستمبر 2023 کو ہونے والی اپنی 5ویں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ورکنگ گروپ کے اجلاسوں میں مشاورت کے ذریعے سولر پینل لوکل مینوفیکچرنگ پالیسی بنانے کی ہدایت کی۔اس سلسلے میں سولر پینل لوکل مینوفیکچرنگ پالیسی پر ورکنگ گروپ کے کئی اجلاس منعقد ہوئے۔

متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد، ممکنہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ملک کے اندر مقامی کھپت اور برآمدات کے لیے مطلوبہ سولر پینلز کی تیاری کی صلاحیت کی تنصیب کے لیے سرمایہ کاری کی تجویز پر سولر پینل اینڈ الائیڈ ایکوپمنٹ مینوفیکچرنگ پالیسی 2024 تیار کی گئی ہے۔جیسے ہی اسٹیک ہولڈرز کے تبصرے موصول ہوں گے، سمری ای سی سی کے سامنے رکھی جائے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved